Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ،عید الاضحی انتظامات کے سلسلے میں سوک ایجنسیز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

ائیرپورٹ کے اطراف آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے ایک گاڑی مسلسل گشت میں رکھنے کی ہدایت۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ
عید الالضحیٰ کے موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے گی
سوک ایجنسیز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کنٹی جنسی پلان پر مکمل بریفنگ دی گئی،

کراچی()منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سیدامتیاز علی شاہ کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں عیدالالضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں دیگر سوک ایجنسیز کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، طارق علی نظامانی، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل، کنٹونمنٹ بورڈملیر، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کنٹونمنٹ بورڈکلفٹن، کنٹونمنٹ بورڈمنوڑہ، اور کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کے نمائندگان موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم بھرپور کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں،ہمیں معلوم ہو کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ایجنسیز آلائشیں کہاں مدفون کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے ائیرپورٹ کے اطراف آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے ایک گاڑی مسلسل گشت میں رکھنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تاکہ جہازوں کی پرواز متاثر نہ ہو۔اس موقع پر تمام اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے علاقوں میں عیدالاضحی سے متعلق انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کنٹونمنٹ بورڈفیصل نے بتایا کہ وہ آلائشیں لینڈ فل سائٹ پہنچاتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ ملیر نے بتایا کہ وہ غیر آباد علاقے میں بنائی گئی 4خندقوں میں آلائشیں مدفون کرتے ہیں اور تقریباً 30ہزار آلائشیں مدفون کی جاتی ہیں جنھیں بعد ازاں پارکوں میں بطور کھاداستعمال کیا جاتا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈکورنگی کریک نے بتایا کہ تقریباً2500 آلائشیں اٹھائی جاتی ہیں اور سوسائٹی کے باہر غیرآباد علاقے میں مدفون کردی جاتی ہیں۔ سی بی سی کی آلائشیں بھی فیز 8 میں بنائی گئی خندقوں میں مدفون کی جاتی ہیں، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا کہ وہ اپنے نزدیکی کلیکشن پوائنٹ پر آلائشیں رکھیں گے، پورٹ قاسم کے نمائندے نے بتایا کہ وہاں زیادہ آلائشیں نہیں ہوتی چھوٹی کالونی ہے سوسائٹی کے باہر مدفون کر دیتے ہیں۔اس موقع پرکراچی میں بنائے گئے کلیکشن پوائنٹس کی لسٹ وفد کو فراہم کی گئی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ کوئی بھی آلائشیں سڑکوں پر نہ رکھیں جن کا اپنا کوئی انتظام نہیں ہے وہ سالڈ ویسٹ کے قریبی کلیکشن پوائنٹس پر آلائشیں پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ آج آپ کے ساتھ میٹنگ کا مقصد بھی یہی ہے تاکہ کنٹی جنسی پلان اور دیگر انتظامات کے لئے کوآرڈینیشن کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ