سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ صنعتی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، اس موقع پر کاٹی کے ممبران موجود ہیں
کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے، جو فیکٹریز آن بورڈ نہیں ہیں وہ کچرا کھلی جگہ پر پھینک رہے ہیں،
بلوں کی فراہمی کے لئے فیکٹریوں کی درجہ بندی انکے سائز، عملے اور کچرے کی مقدار کے مطابق واضح کی جائے، بلوں کی ترسیل کے لئے مربوط نظام بنانے کے لئے ایپ کی تیاری کا عمل جاری ہے۔۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی() ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جو فیکٹریز آن بورڈ نہیں ہیں وہ کچرا کھلی جگہ پر ڈال رہے ہیں جو نہ صرف شہریوں کی صحت کے لئے مضر ہے بلکہ ماحول کی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد صفائی سے جڑی ہوئی ہے، کچرا چاہے گھر کا ہو یا صنعت کا اسے جامع اور مربوط انداز میں ٹھکانے لگانا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن سالڈ ویسٹ طارق نظامانی، متعلقہ افسران، کاٹی کے صدر سید جوہر علی قندہاری،سینئر نائب صدر نگہت اعوان، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سلیم الزمان، ڈپٹی پیٹرن ان چیف محمد زبیرچھایا،کاٹی کے سابق صدرفرازا لرحمن ودیگر موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تجویز دی کے صفائی ستھرائی کے بلوں کی ترسیل کے لئے مربوط نظام بنانے کے لئے ایپ کی تیاری کا عمل جاری ہے لہذا کاٹی کے ممبران تمام ضروری ڈیٹا فراہم کریں تاکہ جلد از جلد ایپ کو استعمال میں لایا جا سکے۔ ایپ کے ذریعے بلز اور ادائیگیاں شفاف ہونگی اوروقت پر ہونگی جبکہ غیر ادا شدہ بلوں کی تفصیلات کا بھی بروقت علم ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا صنعتوں کی درجہ بندی کے مطابق دیا جائے اور انکی درجہ بندی فیکٹری کے سائز، عملے اور کچرے کی مقدار کے مطابق اے، بی اور سی (A-B-C)میں واضح کی جائے تاکہ بلوں کی رقم اسکے مطابق بنائی جا سکے۔اس کام کے لئے کاٹی سے کوئی فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سید جوہر علی قندہاری نے سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم نے درخواست کی کسی کام کے لئے سالڈ ویسٹ نے مکمل تعاون کیا ہے چاہے وہ ملبہ صاف کرنے کا کام ہو یا نالے سے نکالا ہوا فضلہ اٹھانے کا کام ہو۔ اجلاس کے دوران کاٹی کے ممبران نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں۔ اس سلسلے میں کاٹی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں کاٹی کے صدرنے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ