Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ سے متعلق اجلاس

Dated: 30-11-23
فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ، سینیٹری ورکرز و دیگر عملے کی سسٹم پر حاضری اور علاقے میں عملی طور پر موجودگی کی تصدیق کی رپورٹ پیش کی، صفائی کوبہتر بنانے کے لئے یوسی وائز مائکرومینجمنٹ کرنے کی
ہدایت جدید ٹیکنالوجی پر عملدرآمد سے مانیٹرنگ کا عمل آسان ہوا ہے
کراچی () منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنسیم الدین میرانی کی زیرصدارت اجلاس میں فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، مانیٹرنگ افسران نے علاقوں کے انسپیکشن کے بعد ہر علاقے میں عملے، مشینری اور دیگر انتظامات کی رپورٹ پیش کی جس میں سینیٹری ورکرز و دیگر عملے کی سسٹم پر حاضری اور علاقے میں عملی طور پر موجودگی کی تصدیق کی رپورٹ بھی پیش کی گئی،ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے صفائی کوبہتر بنانے کے لئے یوسی وائز مائکرومینجمنٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر عملدرآمد سے مانیٹرنگ کا عمل آسان ہوا ہے لہذا تمام فیلڈ افسران اسکی افادیت کو سمجھتے ہوئے عملے اور گاڑیوں کی تصدیق ودیگر انتظامات کی معلومات اور رپورٹ کے لئے جدیدٹیکنالوجی سے مزین سسٹم استعمال کریں تاکہ صفائی کے معیار اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کو مکمل صاف کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں کچراوملبہ فوری صاف کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کچرے کی گاڑیاں ترپال سے ڈھک کر آمدورفت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑے کچرے کے کنٹینرز پر کمپلین نمبر اورسپروائزکا نمبر درج کریں تاکہ لوگوں کو انکے علاقے میں رابطہ کرنے میں مشکلات درپیش نہ آئیں۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، سیکریٹری مبین شیخ،ڈائریکٹر ایم اینڈای صابر شاہ اورتمام اضلاع کے انچارجزنے شرکت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کچرے کے ڈسٹ بن خستہ حال ہورہے انہیں فوری تبدیل کریں ہیں۔ کمپنیزابھی تک اپنا پلان ٹاسک مینجمنٹ پر اپ لوڈ نہیں کررہی انہیں پابند کریں کہ صفائی کا روزانہ کا پلان جس میں عملہ، مشینری اور علاقے شامل ہونگے ایک دن پہلے کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کے ٹاسک مینجمنٹ پر شیئر کریں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی